مانسہرہ؛ کنویں کی صفائی کرتے 3 بھائی جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد فیصل:مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے تین بھائی جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق شنکیاری ڈوڈیال کے رہائشی 3 سگے بھائی نو تعمیر مکان میں پانی کے کنویں کی صفائی کر رہے تھے ،دم گھٹنے سے منیب ،جانی اور عمر جاں بحق ہو گئے،ریسکیو کی ٹیم آپریشن میں مصروف ہے،ایک بھائی جانی کی لاش نکال لی گئی،دو بھائیوں کی لاشیں ابھی کنویں سے نہیں نکالی گئیں ۔