سنیپ چیٹ پر اسلحے کی ویڈیو، واشنگٹن سے تاریں کھڑک گئیں

Weapon video in class
کیپشن: Weapon show
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پاکستان بھر سمیت دنیا بھر سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آجکل کے نوجوان مقبولیت حاصل کرنے کیلئے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ سمیت کئی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال عام ہے۔ نوجوان اپنی ویڈیو اور تصویر بنا کر ان پلیٹ فارم پر اپلوڈ کردیتے ہیں جو دیکھتے دیکھتے پوری دنیا میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔ ان سوشل میڈیا ایپ کے مثبت استعمال کے ساتھ منفی استعمال بھی سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے امریکہ کے ہوش اڑا دیئے۔

لاہور کے علاقے  کینال ہاؤسنگ سوسائٹی کےحسین آصف نامی  طالبعلم نےکلاس روم میں بیگ سےپستول نکال ویڈیو بنائی اور سنیپ چیٹ پر شیئر کردی۔ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی امریکن انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لڑکاکالج میں فائرنگ کرکےطالبعلموں کو مارےگااور اس حوالے سے انٹرپول سےفوری طورپرکارروائی کیلئے ایمرجنسی کال آئی۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر سائبرکرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کینال ہاؤسنگ سوسائٹی سےحسین آصف کو گرفتار کرلیا جبکہ طالبعلم سے برآمد ہونے والا پستول جعلی نکلا۔ طالبعلم ایک پرائیویٹ کالج کا سٹوڈنٹ ہے،ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی کو بھجوا دی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے رپورٹ انٹر پول کے ذریعےامریکن انتظامیہ کو بھجوائی۔