ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان یا بھارت ؟ کس کو ملے گا ’موقع ‘

Mauka Mauka Ad for Pak vs Ind
کیپشن: Mauka Mauka Ad
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک سلطان اعوان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر  کو دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے  دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ آج بھی برقرار ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف 2 سے تین گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا! چند گھنٹوں میں ورلڈ ٹی20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

آئی سی سی ورلڈکپ میچز کے ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کا بھارت سے 12 مرتبہ سامنا ہوا، جس میں بھارت نے تمام مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی،  پاکستان کو 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں بھارت نے سات مرتبہ جبکہ ورلڈ ٹی 20 میں  پانچ بار  شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک بھارت ٹاکرا، 10 سیکنڈ کے اشتہارکی قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

اسی کی وجہ سے بھارتی سپورٹس چینل 'اسٹار اسپورٹس'  پچھلے کئی برسوں سے  بھارت بمقابلہ پاکستان ورلڈ کپ کے مقابلوں  سے پہلے ’موقع موقع‘ کے نام سے مشہور ایک  اشتہار جاری کر تا ہے۔ بظاہر یہ اشتہار ایک پاکستانی شائقین کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی قومی ٹیم کو بھارت کو شکست دیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

رواں سال بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل  'اسٹار اسپورٹس'  نے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں ایک  پاکستانی شائق ہاتھ میں پٹاخے لیے دبئی کی ایک الیکٹرانک شاپ میں داخل ہوا جہاں ایک ہندوستانی مالک نے اسے سلام کیا۔  پاک بھارت ٹاکرے کا کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی شائق ایک ٹی وی کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور جواب میں ، مالک اسے یاد دلاتا ہے کہ اس نے کچھ سال پہلے پاکستان کے ہارنے کے بعد اپنا ٹی وی کیسے توڑا۔ اس لیے وہ اسے "بائی ون بریک 1" سکیم کے تحت دو ٹیلی ویژن سیٹ دیتا ہے۔اشتہار روایتی  ’موقع موقع‘ کے  بیک گراؤنڈ میوزک  بجنے کیساتھ ختم ہو جاتا ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer