پاک بھارت ٹاکرا! چند گھنٹوں میں ورلڈ ٹی20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

Pak vs ndia ! All tickets for the World T20 match sold out in a few hours
کیپشن: Pakistan vs India
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کی تمام ٹکٹیں محض چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

 رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20کے پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں جس کے بعد کئی شائقین کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظارکے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔اتوار کی رات پاک بھارت میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کےلیے پیش کی گئی تھیں جو پیر کی صبح  تک فروخت ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کے نہ ملنے کی شکایت کی اور ٹکٹوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر