ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسی نیشن کی "فیک" انٹری میں لاہور پہلے نمبر پر

fake covid 19 vaccination certificate
کیپشن: fake covid 19 vaccination certificate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: کورونا ویکسی نیشن کی "فیک" انٹری میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا ،لاہور میں کورونا ویکسی نیشن کے "فیک" اندارج کے 27 کیسز پکڑے گئے ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کے غلط اندراج پر حکومت نے نوٹس لیا اور اسپیشل انکوائری ٹیم کو ٹاسک سونپا  کہ ویکسی نیشن کی فیک اینٹری کرنے والوں کی نشاہدہی کی جائے ۔محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم  کی جانب سے  انکوائری  پر  پتہ چلا کے سرکاری ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کی 87 فیک انٹریز کی گئی ہیں  جس میں لاہور 27 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
پنجاب میں ابتک مجموعی طور پر کورونا ویکسی نیشن کے غلط اندراج پر 82 کیسز پکڑے جاچکے ہیں اور ویکسی نیشن کے غلط اندراج پر 23 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ جبکہ  محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کی جانب سے مزید  تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔