پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے ،فلمیں چلانے پر پا بندی عائد

public transport
کیپشن: public transport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے جا نے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق  محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺکےاحترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کےتناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایا جائے۔

 یا د رہے کہ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسب سے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ منانے کا اعلان کیا ہے۔