ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ، مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 201 ہو گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔
این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار685ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47ہزار934کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔
Statistics 14 Oct 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) October 14, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 47,934
Positive Cases: 1016
Positivity %: 2.11%
Deaths : 28
Patients on Critical Care: 2195
پنجاب میں اب تک 12 ہزار 808 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار514، خیبرپختونخوا 5 ہزار666، اسلام آباد 935، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 64ہزار142،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار366، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار32، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار312، بلوچستان میں 33 ہزار100، آزاد کشمیر میں 34 ہزار372 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار361 ہو گئی ہے۔