ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاخیر سےدفتر آنیوالے افسران کی شامت آگئی

تاخیر سےدفتر آنیوالے افسران کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد سعید) افسران و ملازمین کی دفاتر میں  تاخیر سے آمد کے خلاف سی ای او ریلوے کا دفاتر میں چھاپے مارنے کا فیصلہ کر لیا، ڈپٹی جنرل مینجر ریلوے فرمان غنی نے تمام شعبہ جات کے ہیڈز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق افسران کا دفاتر میں تاخیر سے پہنچنا معمول ہے۔جس کے باعث افسران کو دئیے گئے ٹاسک بروقت مکمل نہیں ہوتے۔ افسران کے تاخیر سے آنے کے روئیے سے سی ای او نے نوٹس لیا۔تمام شعبہ جات کے انچارج افسران کی بروقت موجودگی یقینی بنائیں۔افسران کی بروقت موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ریلوے دفاتر میں چھاپے ماریں گے۔بروقت دفاتر نہ آنے والے افسران کے خلاف ریلوے آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer