رائیونڈ، جاتی عمرا کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

رائیونڈ، جاتی عمرا کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)مسلم لیگ ن کا جلسہ،لاہور پولیس بھی سرگرم عمل ہوگئی۔مسلم لیگ کے جلسے کے لیے لاہور پولیس نےرائیونڈ جاتی عمرا کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلی کسی صورت میں شہر سے کسی کو نکلنے کی اجازت نہ ہو گی اور اس حوالے سے پولیس نے بس اڈوں کو بھی بسیں فراہم نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں اور جو بسیں یا پبلک ٹرانسپورٹ دیں گئے انکے لائسنس بھی کینسل کر دیئے جائیں گئے۔ سرگرم کارکنوں کی گرفتاریاں بھی ممکن ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ علاقہ کو مکمل سیل کرنے کے لئےکنٹینرز رات سے اڈا پلاٹ جاتی عمرا کے قریب کھڑے ہیں ۔کنیٹنرز ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں پر لے کر آئے ہیں کہ مریم نواز کا جلسہ ہے اسے روکنے کے لئے کنٹینرز لگانے ہیں۔ہمیں زبردستی یہاں لائے ہیں۔گاڑیوں کی چابی تک لے گئے ہیں۔

دوسری جانب جاتی امرا کے گھیراﺅ اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں قرارداد  جمع  کرائی دی گئی، مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ ایوان پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا کا گھیراﺅ کرنے کی مذمت کرتا ہے۔

پنجاب حکومت نے جاتی امرا کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کردیے ہیں، گوجرنوالہ شہر کے مین راستے پر بھی کنٹینر کی بھاری تعداد جمع کرادی گئی ہے،پنجاب حکومت  بوکھلاہٹ کے عالم میں سیاسی کارکنوں کی پکڑدھکڑ کررہی ہے،اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس غیر جمہوری اقدام کا فوری نوٹس لیا جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسہ کامیاب بنانے کے حوالے سے متحرک ہوگئیں ہیں، پی پی 162 کے ووٹ کوعزت دو پاسبان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو ہرصورت جلسہ ہوگا، کارکنان کو گرفتاریوں سے بچاؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے کوئی ایسا اقدام کیا تو مسلم لیگ ن سخت ردعمل دے گی اور بھرپوراحتجاج کرے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer