عرفان ملک:تمام تحصیلوں میں سیف سٹی اتھارٹی کےکیمروں کی انسٹالیشن آخری مراحل میں داخل، وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سےکیمروں کی انسٹالیشن کیلئے15ارب کےفنڈزمنظورکیےگئے.
سیف سٹی اتھارٹی نے کیمروں کی انسٹالیشن کےلیےبڈاوپن کر دی، آج ہونیوالی بڈمیں ایف ڈبلیواو،این آرٹی سی سمیت 3کمپنیاں حصہ لیں گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ کم سےکم بولی لگانےوالی کمپنی کوسیف سٹی کےکیمروں کوٹینڈردیاجائےگا،بولی میں کامیابی کےبعدآئندہ چندروزمیں کیمروں کی انسٹالیشن کاکام شروع ہوگا۔
وزیراعلیٰ کی جانب سےپنجاب کی ہرتحصیل میں سیف سٹی اتھارٹی سےمانیٹرنگ کاٹاسک دیاگیاتھا، کیمروں کی انسٹالیشن سےپنجاب کی ہرتحصیل سےویڈیوزکمانڈاینڈکنٹرول سنٹرزمیں دیکھی جاسکےگی۔