فاران یامین :نواب ٹاؤن میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور گاڑی کی تلاش سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جاری ہے۔