ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی کارروائی، یو اے ای سے آنے والا مسافر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

بڑی کارروائی، یو اے ای سے آنے والا مسافر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے مشترکہ کارروائی کے دوران یو اے ای سے آنے والے مسافر کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ 
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن حکام کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ملزم پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب تھا، ملزم صفدر علی کیخلاف  قتل کی دفعات کے تحت تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج تھا۔ 
ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ 

این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔