ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا، کھڑک سنگھ کی تاریخی حویلی کی بحالی کا پراجیکٹ زیر غور ،سیاحت کے فروغ کے لئے حویلی کے کمروں کو بحال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ حویلی میں رہائش کی معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے رم مارکیٹ کی منتقلی کے لئے ضروری اقدامات اور لاہو رفورٹ کیفے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ لاہور کے تاریخی دروازوں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا ۔محسن نقوی نے لاہور کے تاریخی دروازوں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ لاہور کے دروازے اورقلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی ورثہ ہے،بھرپور تحفظ دیں گے،لاہور کے تاریخی دروازے اور قلعہ کہنہ قاسم باغ بحالی کے بعد سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے، مال روڈ کی تاریخی اور قدیمی ہیت بحال کرنے کے لئے پول ہٹائے جائیں گے ۔تاریخی مقامات کی بحالی کے بعد مینجمنٹ آف سائٹ کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء عامر میر،اظفرعلی ناصر،بلال افضل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔