دہشتگردوں کا ایک اور آئل کمپنی پر وار، فوجی جوان اور دو ملازم شہید

دہشتگردوں کا ایک اور آئل کمپنی پر وار، فوجی جوان اور دو ملازم شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں نامعلوم دہشتگردوں نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ملازمین جاں بحق، سپاہی شہید اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام کے اعلامیہ کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دہشتگردوں نےتیل اور گیس کے ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

اس منظم حملےکے نتیجہ میں دو ملازمین محمد فیصل اور آصف کامران جن کا تعلق کرک سے بتایا گیا ہے، شہید ہوگئے۔ پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور سپاہی سید محمد شاہین شاہ نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا۔