استنبول میں ہونیوالے دھماکے کے ملزم کووگرفتارکرلیاگیا

Turkey Blast
کیپشن: Turkey Blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے دھماکے کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ۔

ترک وزیرداخلہ کے مطابق ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا جب کہ ترک وزیر نے کردستان ورکرز پارٹی کو حملے کا ذمے دار قرار دیا ہے، اس سے پہلے ترک صدر نے خاتون کو حملے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔

استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔

دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑے تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔