اسٹار فٹبالر محمد صلاح بھی کوروناوائرس کاشکارہوگئے

 اسٹار فٹبالر محمد صلاح بھی کوروناوائرس کاشکارہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) لیورپول کی جانب سےکھیلنےوالےمصرکےاسٹارکھلاڑی محمد صلاح بھی کوروناوائرس کاشکارہوگئے۔

مصر کےفٹبال ایسوسی ایشن کےمطابق محمد صلاح کاکوروناٹیسٹ مثبت آیاہےجس کےبعد انہیں گھرپرقرنطینہ کردیاگیا۔ایسوس ایشن کےمطابق ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہےاوران میں کوئی خاص علامات نہیں ہیں۔ کروناٹیسٹ مثبت آنےکےبعد محمدصلاح افریقہ کپ آف نیشنزمیں ٹوگوکےخلاف میچ سےباہرہوگئےہیں۔

دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کے مطابق  مصر کی ٹیم کے باقی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ محمد صلاح کو اب  لیورپول کی جانب سے کھیلنے کے لیے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ نیگٹو کرانا پڑے گا۔

یاد رہے اس سے قبل سٹار فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کو وہ شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔