شہریوں کیلئے بری خبر،کمشنرلاہور نے بڑاحکم دیدیا

شہریوں کیلئے بری خبر،کمشنرلاہور نے بڑاحکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک/درنایاب)مہنگائی کے مارے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر آگئی،چکن کی ٹرپل سنچری کے بعدانڈے بھی مہنگے ہوگئے،مرغی کا گوشت 7روپے مہنگا، فی کلو قیمت 313 تک پہنچ گئی۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت7 روپے مہنگا ہوکر 313 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی، دوسری جانب زندہ برائلرتھوک ریٹ پر5 روپےاضافےکےبعد 208 روپےجبکہ پرچون میں 5 روپےاضافے کے بعد 216 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے،فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی1 روپے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انڈے 168روپےفی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں چکن اور انڈوں کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ پرہوتی ہے،لیکن گلی محلوں کےدکانداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،جس سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری طرف کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارردگی کا جائزہ لیاگیا، انسپکشن،جرمانے نہ کرنے والے مجسٹریٹس کو شوکاز جاری کرنےکا حکم دے دیا ۔کمشنرآفس دیو سماج روڈ پراجلاس میں اے ڈی سی آرز اور اے ڈی سی جیزنے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ رپورٹ پیش کی۔

کمشنرلاہور نےکہا کہ لاہورسمیت تمام اضلاع میں پرائس مجسٹریٹس کی تعداد کو ریشنلائزکریں، کمشنرلاہور نے کہا کہ ایف آئی آر،انسپیکشنز اورجرمانےنہ ہونےپرمجسٹریٹس کو شوکازجاری کیےجائیں،پرائس مجسٹریٹ کےتبادلے کی صورت میں نئے مجسٹریٹ کا تقررکرایا جائے،کمشنرلاہورنےکہا کہ ناجائزمنافع خوروں پرسخت پرائس چیکنگ کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کےعائد کردہ جرمانوں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے،ماسٹر ٹرینرزکےذریعےپرائس مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپس کرائی جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer