حکومتی کمیٹی نابینا افراد کا دھرنا ختم کروانے میں ناکام

حکومتی کمیٹی نابینا افراد کا دھرنا ختم کروانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فخر امام/جمال الدین) بصارت سے محروم افراد کو مطالبات کے لئے سڑکوں پر آئے11روز ہوگئے لیکن وزیراعلیٰ کی جانب سے بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹی  دھرنے کو ختم کروانے میں ناکام  رہی  ۔

 اعلانات ،وعدے ، تسلیاں نہیں چاہئیں،نابینا افراد اپنے مطالبات منوانے کیلئے ڈٹ گئے،  بصارت سے محروم افراد کا مال روڈ پر دھرنا 11 روز میں داخل ہوگیا،   پنجاب حکومت کی جانب سے نذیر چوہان کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نابینا افراد کے مطالبات کو منظور کروانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

ایم پی اے نذیر چوہان کاکہناہے کہ نابیناافراد کو درجہ چہارم کی نوکریاں دینےکیلئے تیار ہیں مگر طریقہ کار سےمتعلق کچھ قانونی مسائل در پیش ہیں۔

نابینا افراد کا کہنا ہے کہ ہمیں سکیل کے مطابق پکی نوکریاں دی جائیں اور ہم تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ ہماری خواہش ہے کہ قابلیت کے مطابق نوکری دیں تاکہ ملک کی خدمت کے لیے کچھ کر سکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer