ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ اور رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ متعارف

 سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ اور رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ متعارف
کیپشن: City42 - House, Govt Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکومت پنجاب نے سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ اور رجسٹریشن کے لئے آن لائن ویب سائٹ متعارف کرادی۔

 ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر سمیر احمد سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ اب پنجاب حکومت نے سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے اور اب تک 50 سے زائد سرکاری گھر قبضہ مافیا سے واگزار کرائے ہیں اور یہ واگزار ہونے والے گھر نئی آلاٹی کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

سمیر احمد سید نے کہا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیر اعلیٰ کی منظور کردہ ہاؤس ریکوزیشن پالیسی کے لئے گرانٹ بھی مانگ لی ہے جس کی منظوری کل ہوگی ۔ اس پالیسی کے تحت سرکاری گھر نہ ملنے والے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازمین کو حکومت کرایہ پر گھر لے کر دے گی اور ان کا گریڈ کے مطابق طے شدہ کرایہ بھی ادا کرے گی۔
 

Sughra Afzal

Content Writer