(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 مئی کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی۔
جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف نے عبدالطیف کی متفرق درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہاکہ جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی ہے، تاریخ مل جائے گی۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیتےہوئے کہاکہ اس کیس میں دیگر ملزمان کی اپیل کے فیصلے ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر بابر اعوان نےعدالت سے استدعاکی کہ اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دی جائے جس پرجسٹس خادم سومرونے کہاکہ آپ کو سن لیا ہے، تاریخ دے دی جائے گی۔