ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاوسنگ سیکٹر متاثرین کے لیے خوشخبری؛ ڈوبی رقم واپس ملنے لگی

ہاوسنگ سیکٹر متاثرین کے لیے خوشخبری؛ ڈوبی رقم واپس ملنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہاؤسنگ سیکٹر متاثرین کی سنی گئی۔چیئرمین نیب نے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا
نیب لاہور نے فارمانائیٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے 1446 متاثرین کی ڈوبی رقم برآمد کر لی، ڈی جی نیب لاہور کا کہنا ہے کہ 1 ارب 34 کروڑ مالیت کی رقم کل سے ہی تقسیم شروع کررہے ہیں، نیب لاہور نے متاثرین کی سہولت کے پیش نظر چیک وصولی کیلئےسٹامپ پیپر کی شرط ختم کر دی۔
نیب لاہور آفس متاثرین کو سروس فراہمی کیلئے ہفتہ ،اتوار کھلا رکھنے کے احکامات جاری کردیے ،ڈی جی نیب نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات ہیں، نیب لاہور نے انتہائی قلیل مدت میں ہزاروں متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ،