ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز پر حملے اور دھمکیاں ؛جمعیت کے 5 کارکن گرفتار

پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز پر حملے اور دھمکیاں ؛جمعیت کے 5 کارکن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی کےسکیورٹی گارڈزپرحملےاوردھمکیوں  کے معاملے پر پولیس نےاسلامی جمعیت طلباکے5کارکنوں کوگرفتارکرلیا،
ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق گرفتارکارکنوں  میں سکیورٹی آفیسرکوجان سےمارنے کی دھمکی کے الزام میں معتمد صہیب فخری شامل ہیں ، پنجاب یونیورسٹی بلا تفریق شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس قانون ہاتھ میں لینے والے طلباسے رعایت نہیں برتیں گے،

واضح رہے اس سے قبل یونیورسٹی  انتظامیہ نے ڈسپلن کی پابندی کے لیے کچھ سختیاں کی تھیں اور سیکورٹی کی بنیاد پریونیورسٹی کے ضروری گیٹس کھولے باقی بند کردیے تاکہ یونیورسٹی میں امن قائم رہ سکے ، پنجاب یونیورسٹی نے ہوسٹل سے بھی غیر قانونی  طور پر مقیم  افراد کو نکالا تھا جس کے بعد اسلامی جمعیت طلبا  کے کارکنوں نے احتجاج کیا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کو ورننگ بھی دی تھی