درنایاب: ایل ڈی اے کا غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن، فیروزپور روڈ،آہلوروڈاورالجنت روڈپر14ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن کیخلاف کارروائی کی گئی۔
ٹیموں نے گرینڈ ایونیو، سن سٹی، نیو آبادی کاہنہ اور ریحان گارڈن سمیت دیگر میں آپریشن کیا، ٹیموں نے شہزاد گارڈن ولاز، باؤ منیر ٹاؤن، احمد سٹی اور الجنت ہومز کے خلاف کارروائی کی، نیو آبادی شہزادہ ویلیج، نئی آبادی آہلو جھگیاں، رضوان گارڈن، ملکاں و الی حویلی، وسیم کالونی، گرین ویلی کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
سڑکیں،باؤنڈری والز، سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیا، دفاتر سیل کر دیئے گئے، آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی نگرانی میں کیا گیا، آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔