ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑمیں مشیروزیراعظم ورکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا

باجوڑمیں مشیروزیراعظم ورکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کےمشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

 دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا مرکزی دروازہ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنےبیان میں کہا میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میری حوصلے پست نہیں کرسکتا،انشاء اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔