ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ کے لیے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد

بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ کے لیے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک؛  بلوچستان کی ضلعی انتظامیہ نے سمندری حیات کے افزائش نسل کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں پر مچھلی کے شکار کی دو ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گی، جس دوران ماہی گیر بلوچستان کی سمندری حدود میں شکار نہیں کر سکیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سمندری وسائل کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس دوران کسی بھی قسم کی شکار کی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر نے بھی پابندی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ماہی گیر برادری کو پابندی کے دوران متبادل روزگار کی سہولیات یا حکومتی امداد کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔