ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا

the budget deficit, GDP for FY24, Budget Strategy Paper, IMF programme, uncertainty, GDP growth, Ishaq Dar, Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے تین سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا,نیا بجٹ 9 جون پو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں خسارہ کا ہدف 5 اعشاریہ 1 رکھے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ دریں اثنا وفاقی حکومت نے نئے بجٹ کےمتعلق  آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت بھی رسما؍؍ شروع کردی ہے۔

بجٹ سٹرٹیجی پیپر کی تیاری میں ملک میں اچانک امن و امان کے مسائل پیدا ہو جانے اور آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے متعلق مزید بات چیت میں غیر یقینی صورتحال کے سبب معمولی تاخیر ہوئی، توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بجٹ سٹریٹیجی پیپر  آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورت کا عمل آئندہ ہفے بھی جاری رہے گا ۔ 

آئندہ مالی سال کے وفا قی بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف3 اعشاریہ 5 فصد،مہنگائی کی شرح کا ہدف21 فیصد اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف8879 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال کے دوران حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں کو بنیاد بناک گرینڈ ڈومیسٹک  گروتھ کا ٹارگٹ طے ہوگا ۔ دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔