خودکشی یا قتل؛ معروف بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت

خودکشی یا قتل؛ معروف بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت
کیپشن: actor, model Sahana death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل سہانا اپنی 22 ویں سالگرہ کے اگلے روز گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سہانا کی لاش ریاست کیرالہ کے شہرکالی کٹ میں واقع ان کےفلیٹ میں پراسرار حالت میں ملی ہے، اطلاعات کے مطابق ان کی لاش فلیٹ کی کھڑکی کی گرل سے لٹکی ہوئی تھی۔

اداکارہ کے والدین نے شک کا اظہار کیا ہےکہ ان کی بیٹی کو داماد نے قتل کیا ہے، وہ خودکشی نہیں کرسکتی، اس کا شوہر پیسوں کے لیے اس پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس نے اداکارہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے ان کے شوہر کو حراست میں لےلیا ہے۔

سہانا اپنے شوہرکے ساتھ کرائے کےگھر میں رہائش پذیر تھی اور اس کی موت کی اطلاع سب سے پہلے شوہر نے پولیس کو دی۔دوسری جانب اداکارہ کے شوہر نے خودکو بے قصور قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ اسے سہانا کی لاش باتھ روم سے ملی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ معاملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ خودکشی کا کیس ہے یا قتل کا قبل از وقت کچھ کہنا حقائق کے مترادف ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer