افسوسناک خبر۔ وزیراعظم جان لیوا مرض میں مبتلا

افسوسناک خبر۔ وزیراعظم جان لیوا مرض میں مبتلا
کیپشن: Jacinda Ardern
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آ گیا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کر دیں۔

گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ رہائش پذیر ان کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ان کی دونوں بیٹیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم جسینڈا نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا۔احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر والوں سے علیحدہ رہنے کے باوجود وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن میں بھی علامتیں ظاہر ہوئیں جس پر ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ بھی پیش کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر