سیالکوٹ صورتحال؛عمران خان کا اہم اقدام

سیالکوٹ صورتحال؛عمران خان کا اہم اقدام
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئرقیادت کو بنی گالا بلا لیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سینئر قیادت کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما  تحریک انصاف عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ سے علی اسجدملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرعمران قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نےدرخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں۔