پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی

پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی گئی، رواں سال منظور نہ ہونے والے منصوبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔

پی اینڈ ڈی حکام کے مطابق محدود ترقیاتی منصوبوں کو نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا، جن منصوبوں پر بجٹ دس فیصد سے کم خرچ ہوا انہیں شامل نہیں کیا جائے گا، دس فیصد اور بیس فیصد کے درمیان فنڈز خرچ کرنے والی اسکیموں کو محدود کردیا جائے گا۔

پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطاق بیس فیصد سے زائد کا بجٹ خرچ کرنے والی اسکیم اگر کورونا متاثرین پر ہوگی تو وہ بجٹ میں شامل کی جائے گی، صوبائی کابینہ برائے خزانہ نے نئے مالی سال کے ایس او پی کے حوالے سے منظوری دے دی ہے، تمام صوبائی محکموں کو نئی گائیڈ لائن کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا اور پندرہ مئی تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی، تمام صوبائی محکمے کل تک آن لائن اپنی اسکیموں میں تبدیلی کر کے تازہ ڈارفٹ ارسال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو رواں سال محصولات کی مد میں کمی کے باعث بجٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کے پاس ترقیاتی بجٹ کی مد میں صرف 130 ارب روپے موجود ہیں، جن میں سے 90 ارب روپے بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں لازمی لگائے جانے ہیں، بقیہ 40 ارب سے تمام محکموں کو کیسے فنڈنگ کی جائے گی اس پر پالیسی بنائی جارہی ہے۔

 

اس حوالے سے محکموں کو کہا گیا ہےکہ وہ کوئی بھی نئی سکیم تجویز نہ کریں، پنجاب حکومت پہلے سے جاری صرف ان سکیموں کو فنڈز دے گی جن پر80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer