ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد سے رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار خبردار

اسلام آباد سے رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ای چالاننگ کے لیے پنجاب کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد کی گاڑیوں کا اسلام آباد ایکسائز سے ڈیٹا حاصل کرلیا، اب لاہور میں قانون شکنی پر اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کے بھی چالان ہوں گے۔

سیف سٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کو بھی ای چالان جاری ہونگے، اس سے پہلے صرف پنجاب کا ڈیٹا ہونے کی وجہ سے ای چالان جاری کیے جارہے تھے جبکہ وفاق اور دیگر صوبوں کا ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے چالان نہیں کیے جاتے تھے۔

اسلام آباد سے رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گھروں میں ای چالان موصول ہوں گے، جرمانہ بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک کی تمام برانچز میں جمع ہو سکتا ہے، دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایکسائز ریکارڈ کیلئے مراسلے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer