سیاسی حلقہ بندیوں میں موجود مسائل پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

سیاسی حلقہ بندیوں میں موجود مسائل پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شوکت حسین خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں سے اعتراضات لینا اور انکا موقف سننا ضروری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  کپتان کی ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری

درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ حکومتی رکن صوبائی و قومی اسمبلی کی ایما پر حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔ مخالف امیدواروں کو نہیں سنا جا رہا۔

پڑھنا مت بھولئے:  نیا بجٹ کون پیش کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے کر قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔