ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے: ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔ ایرانی عوام کے تعاون سے اس صورتحال کو بھی گزار لیں گے۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن ہوچکے ہیں۔ امریکا اسرائیل جنگ کے باوجود ایران میں حالات معمول پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی بڑا تعطل نہیں، ایرانی عوام کے تعاون سے اس صورتحال کو بھی گزار لیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔ 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔