ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 17 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر

 لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 17 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 17 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کردی ۔

جسٹس شاہد کریم درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے لیسکو کے سربراہ محمد رمضان بٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے فریقین کو توہین عدالت کی درخواست کا جواب جمع کروانے کے لیے مہلت بھی دے رکھی ہے۔یہ درخواست سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

 درخواست گزار کی طرف سے چوہدری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد الزامات کی بنیاد پر ان کیخلاف انکوائری نہیں کی جا سکتی۔ درخواست گزار کے مطابق عدالت پہلے ہی ان کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے چکی ہے، مگر اس کے باوجود عدالتی حکم کے برعکس کارروائی کی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer