ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف گلوکار و ریپر  کے خلاف کارروائی کی ہدایت، پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم

 معروف گلوکار و ریپر  کے خلاف کارروائی کی ہدایت، پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست  ہریانہ کی پولیس کو معروف گلوکار و ریپر بادشاہ کو گرفتار کرنے اور ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ہریانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے یہ اقدام ان کے حالیہ ہریانوی گانے "تاتیری" سے متعلق تنازع کے سلسلے میں کیا، جس کے لیے بادشاہ کو پانی پت میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا، مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔

کمیشن کی چیئرپرسن رینو بھاٹیہ نے بتایا کہ پانی پت اور پنچکولہ پولیس کو بادشاہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رینو بھاٹیہ نے صحافیوں سے کہا کہ ریاست بھر میں نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور اگر بادشاہ سمن کو نظر انداز کرتے رہے تو ہریانہ میں ان کے شوز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بادشاہ کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے مؤکل پہلے ہی سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کر چکے ہیں اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقصد نہیں تھا۔ تاہم، کمیشن نے واضح کیا کہ بادشاہ کو ذاتی طور پر پیش ہونا لازمی تھا اور ضرورت پڑنے پر ان کا پاسپورٹ ضبط کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ تحقیقات سے بچ کر ملک نہ چھوڑ سکیں۔

دوسری جانب، شکایت گزار سویتا آریہ کا کہنا تھا کہ کمیشن نے واضح کیا تھا کہ اگر گلوکار مقررہ وقت تک پیش ہو جاتے تو معاملہ اب بھی حل ہو سکتا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق شکایت گزاروں کا کہنا ہے کہ گانے کی ویڈیو میں لڑکیوں کو اسکول یونیفارم پہنے ہریانہ روڈ ویز کی بس میں رقص کرتے اور قابلِ اعتراض اشارے کرتے دکھایا گیا۔

گذشتہ ہفتے ہریانہ پولیس نے بادشاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، اور کمیشن کی ہدایات کے مطابق کارروائی جاری ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس معاملے میں قانونی دباؤ اور تحقیقات سخت ہو سکتی ہیں۔