ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے؛پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے؛پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  کے پنجاب زون   نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے

 ترجمان  پاکستان  شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلا کر مفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں،کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز بے سروپا باتیں پھیلا کر شوگر انڈسٹری کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے ،شوگر سیکٹرکومکمل ڈی-ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے،رواں کرشنگ سیزن میں  گنے کا ریٹ 400 سے 750 روپے فی من تک کسانوں کو دیا گیا ہے،رواں سیزن گنے کی ریکوری کم ہوئی ہے اور چینی کے پیداواری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،گنا پاکستان کی واحد فصل ہے جس نے کسانوں کو معاشی طور پر بچایا ہے