ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف جہاز کے گرنے والے پہیے کا تاحال سراغ نہ مل سکا

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف جہاز کے گرنے والے پہیے کا تاحال سراغ نہ مل سکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔  

بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔

تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔  

ذرائع کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پہلے ہی واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer