عابد چودھری:ڈولفن نےملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری واردات کی منصوبہ بندی کرتےہوئے عمل میں لائی گئی۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نےگزشتہ روزشہری سےموبائل چھینا تھا،ڈولفن نےملزم کو رنگے ہاتھوں فرنیچر مارکیٹ سے گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل برآمد ہوئے، ملزم وقاص ریکارڈ یافتہ،تھانہ نوانکوٹ کے حوالے کردیا گیا۔