عابد چودھری: بیجنگ انڈرپاس میں ڈالا سوار سکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کہ دفعات کے بغیر درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا دعوی کیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز اپنے حکم پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری عمران کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ میں اقدام قتل ، تشدد اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کےمطابق سیاہ رنگ کی گاڑیوں میں سوار سکیورٹی یونیفارم پہنے گارڈز نے تشدد کیا ، ملزمان نے کار روکتے ہی فائرنگ کردی ، واقعہ میں ملوث 4ملزمان کو گزشتہ روز ہی گرفتار کرلیا گیا،سکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔