ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہیں اورپنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ 

تنخواہیں اورپنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

 وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے،جس کے پیش نظرحکومت نے تنخواہیں اورپنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کردی جائے گی۔