سٹی42:محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹ سکیم کی بڑی کامیابی،وینٹی نمبرپلیٹس سے چند ماہ میں 109 ملین کی آمدن،گولڈ کیٹگری میں 51نمبر پلیٹس کی نیلامی۔پلاٹینم کیٹیگری میں 22 خصوصی نمبرز فروخت کیے گئے ۔
شہریو ں کا وینٹی نمبر پیلٹس خریدنے کا رجحان بڑھنے لگا، وینٹی نمبر پلیٹ سکیم کامیابی کی جانب گامزن ہے،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چند ماہ میں 73نمبر فروخت کرکے10کروڑ90لاکھ روپے کی آمدن حاصل کی۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق گولڈ کیٹیگری میں اب تک 51 نمبر پلیٹس نیلام ہوئیں۔پلاٹینم کیٹیگری میں 22 خصوصی نمبرز فروخت کیے گئے۔پچھلے چند ماہ میں وینٹی نمبر پلیٹس کی الیکٹرانک نیلامی میں 109 ملین روپے کے نمبر فروخت ہوئے
ڈی جی ایکسائز کاکہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے وینٹی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔سکیم کی کامیابی سے حکومتی آمدن میں اضافے کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔مستقبل میں سکیم کے دائرہ کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
ڈی جی ایکسائز کا مزید کہنا تھا کہ 25مارچ تک تمام پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے وصولیاں یقینی بنائیں گے،