سی ایم کی گاڑی؛ اکتوبر  2022 میں پونے تین کروڑ سے تبدیل کئے گئے ٹائر ڈیڑھ سال چل سکے

Chief Minister Maryam Nawaz, City42 , Bullet Proof Car's Tyres, Tyers change issue, City42, Uzma Bukhari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعلیٰ پنجاب  کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کے ٹائر ڈیڑھ سال میں ہی تبدیل کرنا پڑ گئے۔ اکتوبر 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران تبدیل کروائے گئے ٹائر ناقص نکلے، متعلقہ سرکاری افسران نے سکیورٹی اور سیفٹی کے دلائل دے کر بمشکل تمام وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ٹائروں کی تبدیلی کے لئے رقم کی منظوری دینے پر آمادہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی  منظوری کے بعد سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنےکے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ  73 لاکھ روپے طلب کرلیےگئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی  کے ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو سرکاری افسروں نے سیفٹی اور سکیورٹی کے مسائل کے حوالے دے کر قائل کیا۔  ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اس گاڑی کے ٹائر  اکتوبر 2022 میں آخری بار  تبدیل ہوئے، اُس وقت بھی ان کی قیمت 2کروڑ 34 لاکھ روپے ادا کی گئی تھی۔ مخالفین کے پاس کہنےکو کچھ نہیں تو انہوں نے گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی پر  واویلا شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بنی گالا سے چیف منسٹر آفس آمد کے لئے  ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق عظمٰی بخاری نےبتایا کہ  وہ ہیلی صرف ایک دن کے لیے استعمال ہوا تھا، وہ بھی سکیورٹی معاملات میں روٹین کی تبدیلی کے لیےکیا گیا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ روزانہ آمد و رفت کے لئے سڑک کا راستہ اختیار کر رہی ہیں۔