ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ اسلام آباد  نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کردیئے۔

سیشن کورٹ اسلام آبا د میں خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد 16 مارچ تک روک دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نعیم حیدر اور انتظار حیدر عدالت میں پیش ہوئے،وکیل انتظار حیدر نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لگائی گئی تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا اس سے پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟

وکیل نے بتایا کہ کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔حکومت نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

جج نے سوال کیا کہ کوئی ایسا خط جس میں لکھا ہو کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی؟ کل تک متعلقہ خط پیش کردیں۔کچہری میں 2014 میں حملہ ہوا، کیا اس کے بعد کچہری منتقل ہوئی ؟ عمران خان کی حکومت تھی لیکن پھر بھی کچہری منتقل نہیں ہوئی۔آپ نے اپنے دور حکومت میں کچہری کو شفٹ نہیں کروایا۔ عمران خان کی الیکشن مہم تو شروع ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خا ن جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئے لیکن کچہری تو پیش نہیں ہوئے۔نام تو تحریکِ انصاف ہے لیکن کیا کیا ہے؟ باتیں تو بہت ہوتی ہیں، تحریکِ انصاف کی کوئی ایک لیگل ریفارم بتا دیں۔ویڈیو لنک پر بات ہو سکتی ہے لیکن لیگل ریفارم پر آپ کا دھیان ہی نہیں ہے۔

جج نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی کچہری آ چکے ہیں، دوبارہ بھی آ سکتے ہیں۔ عمران خان کو کیس کی نقول فراہم کرنی تھیں، اس لیے عدالت نے بلایا۔ملزم کو ہی کیس کی نقول فراہم کی جاتی ہیں کسی اور کو نہیں دی جاتیں۔

عدالت نے وکلاء کو عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ اسلام آبا د نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 تک ملتوی کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کیے تھَے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یاد  رہےکہ عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کل بذریعہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کی ہی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کردیے ہیں۔