ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان کی زندگی میں کرن راؤ کے بعد کوئی خاتون ہیں یا نہیں؟اداکار نے انکشاف کر دیا  

indian actor amir khan
کیپشن: Amir khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عامر خان کا شمار بالی ووڈکے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے ،انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،حال ہی میں عامر خان اپنی دوسری بیوی سے علیحدگی کی وجہ بیان کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  انہوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ دوسری اہلیہ کرن راؤکے ساتھ شادی ختم ہونے کی وجہ کچھ مسائل تھے۔

عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو  اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے وقت نہیں دے پائے، اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نہ نبھانے پر انہیں افسوس ہے۔

  عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نہ کرن راؤ کی موجودگی میں اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون ہیں۔

یاد رہے کہ عامرخان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید خان اورآئراخان ہیں، شادی کے 16 سال بعد دونوں میں 2002 میں طلاق ہوگئی تھی۔

جبکہ مسٹر پرفیکشسٹ نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں  کی تھی جوگزشتہ سال جولائی میں ختم ہوئی۔

تاہم عامر خان کی دوسری شادی ختم ہونے کے بعد ان کے اور دنگل گرل اداکارا فاطمہ ثنا شیخ کے تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں البتہ عامر خان نے ان خبروں کو مذکورہ انٹرویو میں جھٹلا دیا ہے اور انہوں نےواضح کیا ہے کہ دوسری بیوی کے بعد سے کسی خاتون سے کوئی تعلق نہیں رہا۔