ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی آئی اے  کوآسٹریلیا  سے براہ راست پرواز  کی اجازت

pia now go direct australia
کیپشن: sydney pia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : آسٹریلیا نے پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کرنے کی اجازت دے دی ۔ پہلی پرواز 22اپریل  کو روانہ ہوگی۔

 رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کا آسٹریلیا کے لیے براہ راست فضائی آپریشن 22 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کی ایک پرواز لاہور سے سڈنی کے لیے چلائی جائے گی جو بتدریج ہفتہ وار دو پروازوں تک بڑھائی جائے گی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جواین فریڈریکسن  سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں  پی آئی اے کی پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا سروس شروع کرنے کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔