ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
کیپشن: School
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے  نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ہے ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔یاد رہے حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایلیمنٹری کلاسز (گریڈ 4-8) کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے اور امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 جولائی کو کیا جائے گا۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری اسکولز  یکم سے 31 جولائی تک داخلے کھولیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر