ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی زبان پھسلنے کی ویڈیو شیئر کر دی، کچھ ہی منٹوں میں وائرل

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی زبان پھسلنے کی ویڈیو شیئر کر دی، کچھ ہی منٹوں میں وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی اردو کا مذاق اُڑا دیا۔

بلاول بھٹو نےسوشل میڈیا سائٹ  ٹوئٹر پر وزیراعظم کے ایسے بیانات کے مختلف کِلپس پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف مواقعوں پر ان کی زبان پھسلی۔بلاول نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں۔‘

چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ویڈیو کا آغاز وزیراعظم کے اس بیان سے ہوتا ہے جو بلاول کے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے بیٹے کو اردو سکھائیں، اس بیان کے بعد ترتیب وار وزیر اعظم کے وہ بیانات موجود ہیں جس میں ان کی زبان پھسلی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر