ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون ’نکاح خواں‘نکاح پڑھائے،دلہن کی انوکھی خواہش

خاتون ’نکاح خواں‘نکاح پڑھائے،دلہن کی انوکھی خواہش
کیپشن: Women Qazi Nikkah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شادی جیسے مقدس بندھن کیلئے اسلام  میں نکاح کا بہت ہی بڑا مقام ہے ۔اسلام دراصل اللہ کی مکمل اطاعت کا نام ہے۔ اسلامی شرعیت کا مقصد انسان کی فلاح وبہبود ہے۔

نئی دہلی میں دلہن نے انوکھی خواہش کا اظہار کیا تو سب حیران رہ گئے ، دلہن نےخواہش کی وہ چاہتی ہے کہ اس کا نکاح مرد قاضی کی بجائے خاتون پڑھائے ۔

  دلہن کی خواہش پربھارت  معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے نکاح پڑھا کرایک مثال قائم کردی ۔جبران ریحان رحمٰن اور ارسلا علی کا نکاح  منعقد کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

اس نکاح کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں روائتی طور پر کسی مرد قاضی نے نکاح نہیں پڑھایا بلکہ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے قاضی کی حیثیت سے خطبہ نکاح پڑھا اور گواہوں کی موجودگی میں دلہن دلہا سے ایجاب و قبول کروایا۔

خاتون نکاح خواں کا کہنا ہے ایک خاتون ’قاضی‘ سے نکاح پڑھوانے کا خیال اصل میں دلہن کو آیا تھا جس خیال کا دولہے نے خیر مقدم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں خاتون قاضی کا کوئی تصور نہیں ہے  اس لیے ہم ایک نئی شروعات کرنا چاہتے ہیں اور جب ہم برابری کی بات کرتے ہیں تو پھر خاتون قاضی کیوں نہیں؟