’لمپی وائرس ‘کاپھیلاوٗ کراچی میں خوف کا پہرا

’لمپی وائرس ‘کاپھیلاوٗ کراچی میں خوف کا پہرا
کیپشن: karachi New virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گائے میں لمپی اسکن کی بیماری نے کراچی کے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔جس کے بعد شہریوں نے گوشت کی دکانوں پر آنا کم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانیں سنسان پڑی ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے اسپرے اور دیگر اقدامات نہ کرنے سے ڈیری فارمرز اور مویشی بیچنے والے بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن ناصر قریشی نے کہا ہے کہ ورلڈ اینیمل ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا کہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی، سوشل میڈیا کے ذریعے افراتفری زیادہ پھیلی ہے۔

اس حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ جانوروں کے دودھ اور گوشت سے یہ بیماری نہیں پھیلتی، عوام پریشان نہ ہوں۔

جانوروں کے ڈاکٹر ضمیر نے کہا کہ بیماری سے متاثرہ جانور دور سے ہی نظر آجاتا ہے، اس کا گوشت صحت مند جانور کے مقابلے میں بہت زیادہ سرخ ہوتا ہے۔