پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کب ہوں گے ؟ شیڈول جاری

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کب ہوں گے ؟ شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پی سی بی حکام نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچزکے لیے ممکنہ شیڈول فرنچائز کو بھجوادیا۔20 جون کو لیگ کا فائنل کروانے کی تجویز جبکہ لیگ کے بقیہ میچز 2 یا چار جون سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچزکے لیے ممکنہ شیڈول فرنچائز کو بھجوادیا ہے۔شیڈول میں 20 جون کو لیگ کا فائنل کروانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لیگ کے بقیہ میچز 2 یا چار جون سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جون میں گرمی کے باعث نائٹ میچز رات 8 بجے شروع کروائے جائیں گے ڈبل ہیڈر میچز کے روز پہلا میچ چار بجے اور دوسرا میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگاجبکہ غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر ہر صورت سات روز کا قرنطینہ کرنا ہو گا، بائیو ببل پروٹوکولز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ بائیو ببل پر عمل درآمد کے لیے سیکیورٹی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
بائیو ببل کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو فوری طورپر لیگ سے الگ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لیگ کے شیڈول اور دیگرامور کی حتمی منظوری پی سی بی اور فرنچائز کے اجلاس میں دی جائے گی ۔